
میاں محمد شہباز شریف نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ کمی کر کے عوام کے دل جیت لیے، ملک شاکر بشیر اعوان
ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ کمی کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ حکومت کے ان عوام دوست اقدام سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ ہاوس بمبول تھل پر نمبردار رکھ بمبول راجہ محمد دین کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگی عہدیداران اور مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انشاءاللہ اب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز کو درپیش مختلف چیلنجز سے نکالنے کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف شب و روز عوامی خوشحالی کے لیے پر خلوص طور پر کوشاں ہیں اور ان کے عوام دوست اقدامات سے پنجاب کی عوام بھرپور طریقے سے مستفید ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل تھل کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں جس طرح اپنے سابقہ دور میں علاقہ تھل کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انشاءاللہ اب بھی اسی طرح سے یہاں کے عوام کی خدمت کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
قبل ازیں پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریزیڈنٹ ملک سعد بشیر اعوان اور ممتاز مسلم لیگی راہنما سرگودھا ڈویژن ملک محمد خالد اعوان سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور مسلم لیگی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔