
جوہرآباد پولیس کی کاروائی، ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد
عاصم حیات نامی شخص نے بذریعہ 15 کال کر کے اطلاع دی کہ دو نامعلوم اشخاص نے دربار چشتی بوتالہ لنک روڈ کے قریب اسلحہ کے زور پر کالر سے ہنڈا 125 نمبری AXP- 6901 ماڈل 2024 چھین کر ہڈالی کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع وقوعہ پا کر ایس ایچ او تھانہ صدر جوہرآباد مع نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئےاور گرلز ہائی سکول ہڈالی پہ ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کر دی بوقت 02:15 بجرات ایک موٹر سائیکل جس پہ دو اشخاص سوار تھےجو جانب بوتالہ روڈ ہڈالی سے آ رہے تھے اُُن کو سرچ لائٹ کی روشنی سے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بجائے رکنے کے چکوک موڑ کی طرف موڑ گیے۔ ایس ایچ او صدر جوہرآباد نے مع نفری نے ان کا پیچھا کیا۔
موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 15 منٹ جاری رہا جب فائرنگ کا سلسلہ رکا اور ایریا میں سرچنگ کی گئی تو ایک کس ملزم جسکا نام محمد سلطان اکبر ولد محمد اکبر سکنہ مردوال حال عباس ٹاؤن جوہرآباد معلوم ہوا زخمی حالت میں گرفتار ہوا ملزم سلطان اکبر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
زخمی ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل، اور پسٹل برآمد کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم محمد سلطان اکبر ڈکیتی ٗ راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث اور سابقہ ریکارڈر ہے جبکہ ملزم کے دوسرے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر جوہرآباد سرکل بھاری نفری کے ہمراہ ایریا میں موجود ہیں۔
ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ او صدر جوہرآباد اور ٹیم کو اس کاروائی پر شاباش دی اور فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ خوشاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔