
علاقائی
چیئر مین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مارکیٹ کمیٹی افسران کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈیوں میں ریٹس اور دیگر اموربارے جائزہ اجلاس
چیئر مین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک احمد سعید خان کی زیر صدارت مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ساتھ سبزی اور فروٹ منڈیوں میں ریٹس اور دیگر اموربارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے علاوہ انجمن تاجران کے صدر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیئر مین نے سیکرٹری مارکیٹ کو ہدایت کی کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی سبزی و فروٹ منڈیوں میں کاروائیاں کی جائیں اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ریکوری بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔
اس موقع پر ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء نے چیئر مین کو سبزی وفروٹ منڈیوں کی ڈویلپمنٹ،پارکنگ ٹھیکہ،ریٹ لسٹ اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔