بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حنیف عباسی کا پاکستان ریلویزکودرپیش مسائل حل کرنے کاعزم

وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے آج (جمعرات) لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ادارے کی بہتری کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلویز ورکشاپ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے جدید مشینری متعارف کرائی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلویز کے اندر اوور ٹائم نظام بھی جلد بحال ہوگا اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔حنیف عباسی نے بوگیوں، انجن اور ریل گاڑیوں کیلئے سپیئر پارٹس حاصل کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اشتہار
Back to top button