بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس، ضلع میں جاری ترقیاتی پروگراموں پر بریفنگ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی پروگراموں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی محکموں کے افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کے معیار کی مانیٹرنگ کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اشتہار
Back to top button