بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تذویراتی طور پر ایک عالمی کان کنی پاور ہاؤس کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 ء سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان تذویراتی طور پر ایک عالمی کان کنی پاور ہاؤس کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان ریکوڈک جیسے یادگار ذخائر کا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نایاب ارضیاتی عناصر، صنعتی معدنیات اور زمرد جیسے غیر دھاتی اور قیمتی پتھروں کے وسیع وسائل کا بھی گھر ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اس وسیع غیر استعمال شدہ معدنی صلاحیت کے ساتھ پاکستان کا ریسورس کوریڈور عالمی سپلائی چینز کو نئی شکل دینے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب بھی کرسکتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ترقی پسند پالیسی اصلاحات اور سرمایہ کاروں پر مبنی اقدامات کے ذریعے کان کنی کے شعبے کی تزویراتی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھی ہے جو متعلقہ فریقوں کے لیے انتہائی موثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری فورم متعلقہ فریقوں، شراکت داروں اور دوست ممالک کو نئے امکانات تلاش کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کے لیے منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔بعد میں وزیر تجارت جام کمال نے ایک مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معدنیات میں سرمایہ کاری کی منزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ہے جس سے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور دلچسپی کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

اشتہار
Back to top button