بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کھربوں ڈالرز کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے آج(منگل) اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم2025 سے خطاب کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ان وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں معدنی وسائل کی استعداد کار پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ اب پاکستان خام مال کو ملک سے باہر بھجوانے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے تیار اور خام مال کی برآمدات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان کو اس ٹیکنالوجی کی منتقلی کی جائے گی۔انہوں نے کہا فنی تربیتی مراکز کے قیام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتوں کی تربیت کی غرض سے مشترکہ شراکت داری کیلئے تاجروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے اداروں کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ملکوں کی فہرست میں لانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

اشتہار
Back to top button