
بین الاقوامی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروز اتوار 30 مارچ عیدالفطر ہوگی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔ سعودی عرب میں چاند کے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے اور سپریم کورٹ اعلان کرے گی۔