بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

حکومت ہواوے سےطویل مدتی شراکت داری چاہتی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بات ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرEthen Sunکی قیادت میں پانچ رکنی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت داری چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہواوے کا انفارمیشن کمیو نیکشن ٹیکنالوجی کا تربیتی پروگرام آئی ٹی برآمدات کو فروغ دے گا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔اجلاس کو ہواوے کے زیر اہتمام تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button