بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ میں سالانہ پروقار تقریب تقسیم کا انعقاد

گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ میں سالانہ پروقار تقریب تقسیم کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ سرگودھا ریاض قدیر بھٹی نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ملک احمد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او آفس بھی زینت محفل تھے۔

اس شاندار ایونٹ میں ممتاز علمی، ادبی اور مذہبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض قاری محمد اصغر معینی نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اپنے خصوصی خطاب میں اقراء کے موضوع پر مدلل اور تفصیلی اظہارخیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور اداروں کی معاونت صدقہ ءجاریہ ہے۔

سی ای او ایجوکیشن نے پرنسپل ادارہ ہذا اور جملہ ٹیچنگ سٹاف کے ٹیم ورک کوسراہا۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کرام کو بھی محنت اور لگن سے پڑھانے کی ہدایت کی۔

دوران تقریب پرنسپل ادارہ ہذا ملک خدا بخش ساجد اعوان اور ملک محمد عارف نے سکول میں سولر سسٹم لگانے کا عہد کیا۔ ریاض قدیر بھٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ سرگودھا نے کہا کہ انسان جتنی کوشش کرتا ہے عزت اور اجر اسے ضرور ملتا ہے، گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ کے اساتذہ کرام کی کاوشیں قابلِ صد ستائش اور لائق تحسین وآفرین ہیں۔

دوران تقریب مہمانان خصوصی نےطلباء میں یونیفارم ، جوتے ،کاپیاں ، رمضان راشن اور عید گفٹس بھی تقسیم کئے اور نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کرام میں آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ ملک خدا بخش ساجد اعوان پرنسپل سکول ہذا نے قبل ازیں سپاسنامہ پیش کرتے ہوءےمہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button