
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرزاوردیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو پولیو کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مجموعی کارکر دگی پر اطمینان کا اظہار کیااورمتعلقہ افسران کو آئندہ بھی پولیو کے خاتمے کیلئے مزید احسن انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔