
گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز عینوں تھل کے سٹاف نے بھی اپنے ادارے میں سولر سسٹم نصب کروا دیا
محکمہء تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کے علم دوست ویژن کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز عینوں تھل کے سٹاف نے بھی اپنے ادارے میں سولر سسٹم نصب کروا دیا، عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز عینوں تھل کے ہیڈ ماسٹر سردار شجر عباس خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ادارے کے سٹاف نے جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر خوشاب کے سرکاری سکولوں کو سولرائزیشن سسٹم میں تبدیل کرنے کے ویژن کے مطابق سکول ہذا کے لیے سولر سسٹم عطیہ کیا ہے جسے باقاعدہ نصب کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر سسٹم میں تبدیل کرنا جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا ایک انقلابی علم دوست قدم ہے، انشاءاللہ ہم ان کی قیادت میں نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے ۔