بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا شہر میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کی کارکردگی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button