بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سپیشل ایجوکیشن سکول بلاک نمبر 14 میں بچوں میں عید گفٹس تقسیم

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان نے سپیشل ایجوکیشن سکول بلاک نمبر 14 کا دورہ کیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر اور اے ڈی سی( آر) نے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور پیار کیا۔ بچوں نے وزیر اعلی ا پنجاب کی طرف سے عید گفٹس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے انہیں عید کے موقع پر گفٹس کی تقسیم نہایت احسن اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہم سپیشل بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں۔

اشتہار
Back to top button