بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنرخوشاب کو میڈیکل سٹورز کے مالکان کے خلاف 23 کیسوں پر ہونے والی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈرگ انسپکٹر اور میڈیکل سٹورز کے مالکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو میڈیکل سٹورز کے مالکان کے خلاف 23 کیسوں پر ہونے والی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسران کو محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں جس میں 4 میڈیکل سٹورز کو سیل جبکہ 19 کو چالان کیے گئے۔

اشتہار
Back to top button