بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کیمپس کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں ںے وزٹ کے دوران نئے بننے والے واصف علی واصف میڈیسن بنک سوسائٹی کا جائزہ لیا اور اپنی طرف سے میڈیسن عطیہ کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر ، انڈور فارمیسی ، انڈور وارڈ ، ڈائیلاسز سنٹر اور لیب بلڈ بنک کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا،ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے ساتھ یوم علی کے موقع پر جلوس روٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اشتہار
Back to top button