بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسلام آباد کی نامور جرنلسٹ نئیر علی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی سیکرٹری منتخب

اسلام آباد کی نامور جرنلسٹ نئیر علی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا سیکرٹری منتخب ہونے پر خوشاب کے صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ نئیر علی کا شمار سئینیر جرنلسٹس میں ہوتا ہے۔ وہ جرنلسٹس پینل سے وابستہ ہیں۔ آپ محنت اور اپنے کام سے لگن کی وجہ سے صحافتی دنیا میں ممتاز مقام رکھتی ہیں اورنہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ سینیئر جرنلسٹ نئیر علی نے دوسری مرتبہ سیکرٹری این پی سی اسلام آباد منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر صحافتی حلقوں کی طرف سے انہیں مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button