بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

یوم پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے ایک تحریری بیان جاری کیا بیان میں پاکستانی حکومت، پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان امت مسلمہ اور عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے، پاکستان تمام مسلمانوں کیلئے ایک عظیم نعمت ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جاری جدوجہد اسلامی آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور 1940ء کی تاریخی قرارداد سے جموں کشمیر کے لوگوں کو بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کی تحریک ملتی ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے بے حد مشکور ہیں اور آئندہ بھی جاری وساری رکھیں گے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر اور ضروری ہے۔

اشتہار
Back to top button