
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا پی سی سی سلیب کے مختلف منصوبوں کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے پی سی سی سلیب کے مختلف منصوبوں کا معائنہ کرنے کیلئے منگور،13چک،52 ایم بی، اور 41 ایم بی کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے منصوبے میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو پی سی سی سلیب کے منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔