
سی ای او ایجوکیشن خوشاب کا ایک اور انقلابی قدم، سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری
سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا ایک اور انقلابی قدم، سرکاری سکولوں میں مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کے تعاون سے سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری و ساری۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
ممتاز ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے جب سے اپنے عہدے کا قلمدان سنبھالا ہےضلع خوشاب میں شعبہ ء تعلیم کے فروغ اور سرکاری سکولوں کی فلاح بہبود کے لیے شب وروز بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں۔
خصوصا” سرکاری تعلیمی اداروں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم کی انسٹالیشن ان کا ایک احسن علم دوست انقلابی قدم ہے۔ ان کی زیر قیادت اس عظیم مشن کی کامیابی کے لیے ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک، ڈی ای او سیکنڈری سکولز محمد یاسین ساجد ،ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملک شیر بہادر، ڈپٹی ڈی ای اوز ظہیر عباس بھٹی اور ملک قیصر عباس کھارا سمیت دیگر آفیسرز تعلیم زنانہ و مردانہ اور متعلقہ سکولوں کے اساتذہ کرام کا عملی کردار قابل صد ستائش اور لائق تحسین و آفرین ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائ سکول خطیباں والا خوشاب میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اب تک ضلع خوشاب کے متعدد سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں آچکی ہے۔
عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے نامور ماہر تعلیم ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہ ءافتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے ان علم دوست اقدامات پر انہیں اور ضلع بھر میں ان کی ٹیم کے جملہ فرض شناس ایجوکیشن آفیسرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی مساعی جمیلہ میں مزید خیر و برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع خوشاب میں تعلیمی میدان میں مزید شاندار کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔