بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عالمی یوم جنگلات؛ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام چک نمبر 5 ٹی ڈی اے میں شجرکاری مہم کی تقریب

عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام چک نمبر 5 ٹی ڈی اے میں شجرکاری مہم کی میگا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال تھے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) عبد الستار خان اور اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد ندیم الغنی کے علاؤہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈی ایف او محمد خلیل نے شرکاء کو موجودہ شجرکاری مہم اور عالمی یوم جنگلات کے دن کے حوالے سے بریف کیا اور محکمہ جنگلات کے پلان برائے شجرکاری مہم موسم بہار اور خصوصاً آج کے دن کے حوالے سے تقریبات اور شجرکاری کے پلان سے آگاہ کیا۔

معزز مہمان ملک کرم الہی بندیال نے اپنے خطاب میں جنگلات کی اہمیت اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کےویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے اور اسکے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی اور کہا کہ ھر فرد کم از کم ایک پودا لازمی لگائے۔ انہوں نے شجرکاری مہمم اور عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے محکمہ جنگلات کی کاوشوں کو سراہا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبد الستار خان نے اپنے خطاب میں جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا. اس موقع پر معزز شرکاء نے شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

اشتہار
Back to top button