بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارک باد؛ ترجمان اعلیٰ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کی امیدوں کامرکز ہے، پاکستان مسلمانوں کیلئے ایک عظیم نعمت ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک ہے جو کھلےعام جموں کشمیر کے لوگوں کی حمایت کرتا ہے، سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر مدد کرنے پر جموں کشمیر کے عوام مملکت خدا داد پاکستان کےشکر گزار ہیں، پاکستانی قوم اور حکومت کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ یہ دن مملکت خدا داد پاکستان میں امن و سلامتی اور خوشحالی لائے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی توقع ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی جموں کشمیر کے لوگوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے ایک بار پھر یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان کے22کروڑ عوام پر یہ ملی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس مبارک موقع پر یہ عہد کرلیں کہ وہ پاکستان کے استحکام، تعلیم و ترقی اور امن کے لیے اپنے آپ کو وقف رکھیں گے۔

چیئرمین نے ایک مضبوط اور مستحکم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور اس حیثیت سے اسے نہ صرف مسلم ممالک بلکہ عالمی برادری میں بھی ایک قائدانہ کردار ادا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اشتہار
Back to top button