
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کی ماڈل بازار میں میڈیا کے ساتھ بات چیت
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے ماڈل بازار میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قائم سستے ماڈل رمضان بازاروں کے دورے کر رہی ہوں۔اب تک پنجاب کے 19 اضلاع کا دورہ کر چکی ہوں۔
دورے کا مقصد اشیاےء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کے ساتھ شہریوں کو وزیراعلٰی پنجاب کی طرف سے دیے جانے والے ریلیف پیکج کو چیک کرنا ہے۔ دکانداروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع وصول کرنے والے گرانفروشوں کو جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔
خوشاب میں 47ہزار مستحق خاندانوں میں چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مستحقین کی رقوم سے کٹوتی کرنے پر 237 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں 64 کیش پوائنٹ سیل کیے جا چکے ہیں۔ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔