
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب کا امتحانی مراکز میں طلباء کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان نے اچانک گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلباء کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے امتحانی مرکز پر تعینات نگران عملے کو ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔