
علاقائی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ایکس سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی کی خصوصی ملاقات
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سینئر پارلیمینٹیرئن/فخر خوشاب، ایکس سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے خصوصی ملاقات کی۔ ون ٹو ون ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیاگیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا شمار ضلع خوشاب کے سینیئر سیاست دانوں میں ہوتا ہے ، اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں، بحیثیت صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب آپ کی گرانقدر خدمات ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت پوری شریف فیملی ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی بہت زیادہ عزت و احترام کرتی ہے۔
موصوف اپنی ہردلعزیز طبیعت اور پروقار شخصیت کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں بہت مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔