
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پنجاب کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کی حلف برداری
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پنجاب کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کی حلف برداری کا پروگرام شاندار طریقے سےمنعقد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی محمد ندیم ملک صدر پی جے اے پنجاب تھے۔
اجلاس میں کارڈ سرمنی اور گیارہواں یوم تاسیس کے موقع پر کیک سرمنی کا پروگرام منعقد کیا گیا اور نو منتخب عہدیداران پنجاب و لاہور سے محمد ندیم ملک صدر پنجاب نے حلف بھی لیا اور پروگرام کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب محمد ندیم ملک نے خطاب کیا اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے عزم کااظہارکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے لیے ریلوے میں سستی ترین سفری سہولیات حاصل کرنے کے لیے ایم او یو سائن کرنے کے انتہائی قریب ہیں اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پنجاب کے تمام اضلاع میں گورنمنٹ آف پنجاب سے سرکاری زمین الاٹ کروا کر دفاتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔جس کا انشاءاللہ بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے فورا” بعد مختلف اضلاع کے عہدیداران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر رہا ہوں جو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی آراء پیش کریں گی جس میں سب سے سرفہرست صحافیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل قائم کیا جائے گا جس پر پورے پاکستان سے پی جے اے کے ممبران اپنی شکایت کو باآسانی حل کروا سکیں گے اولڈ ایج بینیفٹس کو حاصل کرنے کے لیے تمام اضلاع کے ممبران کو آگاہی دینے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے دفاتر کے آمور کو بخوبی سر انجام دینے کے لیے پورے پنجاب میں گرانٹ مہیا کی جائے گی جو کہ حکومت پنجاب سے حاصل کی جائے گی جس کے لیے کافی حد تک ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران و ممبران کے لئے گروپ انشورنس کے حوالے سے پروگرام جاری ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے عہد یداران و ممبران معراج حسن جنرل سیکرٹری پنجاب، عبد الغنی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب، محمد امین نقیبی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب، ڈاکٹر شہزاد نسیم انفارمیشن سیکرٹری پنجاب، نعیم چوہدری ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب، شاہد رضوی چیئرمین مجلس عاملہ بہاولپور ریجن، آصف حسین بخآری چیف آرگنائزر بہاولپور ڈویژن، سہیل کوثر چیف آرگنائزر لاہور ڈویژن، زبیر محمود صدر بہاولپور ڈویژن، میاں ثاقب صدر لاہور ڈویژن، ایم بی ہاشمی کوآرڈینیٹر پنجاب، سلطان حسن بٹ سینیئر نائب صدر لاہور ڈویژن، ملک صغیر نائب صدر لاہور، لیاقت جٹ نائب صدر لاہور، شہزاد اسلم راجہ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، محبوب حسن انصاری جوائنٹ سیکرٹری لاہور، عارف اسمی انفارمیشن سیکرٹری لاہور، خرم شہزاد سینیئر ممبر گورننگ باڈی، نبیلہ اکبر کوآرڈینیٹر لاہور، اظہر جاوید بھٹی ڈپٹی کوارڈینیٹر لاہور، راحیل قریشی ایگزیکٹو ممبر، علی حسین نقیبی ایگزیکٹو ممبر، ملک عمران ایگزیکٹو ممبر، محمد عثمان ممبر ،محمد بلال ممبر، یاسر محمود ممبر، محمد عمران اکرام ممبر و دیگر ممبران نے شرکت کی پروگرام میں دیگر اضلاع میں رہنے والے عہدیداران سے آن لائن حلف لیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں معراج حسن جنرل سیکرٹری پنجاب کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔