بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو ) خوشاب عبدالستار خان کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس منعقد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو ) خوشاب عبدالستار خان کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

انہوں نے مختلف مدات میں ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے ریونیو کے تمام شعبوں میں ریونیو ریکوری کے اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نے کہا کہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوں گے اور اہداف مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران جوابدہ ہونگے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ کے علاؤہ دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button