بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان میں دہشتگردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا اور دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی، دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگانا ہوگا۔

پی پی چیئرمین کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی پاکستان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرطرح کی مدد کوتیار ہے، یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگرمگر کی گنجائش نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون اورغیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button