بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنگ 65 کے ہیرو ایم ایم عالم کی بارہویں برسی آج منائی جارہی ہے

انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے ہیرو محمد محمودعالم کی بارہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ایم ایم عالم المعروف لٹل ڈریگون نے انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایف 86 Sabre کی پروازسے بھارت کے پانچ جنگی جہازوں کو مارگرایا جوابھی تک ناقابل تسخیر ریکارڈ ہے۔انہوں نے اپنی فضائی پرواز میں مجموعی طورپرنوبھارتی جنگی جہازمارگرائے۔

ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے وہ پہلے جنگی ہوابازہیں جن کانام پاکستان ایئرفورس کے کراچی میوزیم میں نامورافرادمیں سرفہرست ہے۔انہیں اس بہادری کا مظاہرہ کرنے پرستارہ جرأت سے نوازا گیا۔وہ طویل علالت کے بعد دوہزارتیرہ میں ستتربرس کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئے۔

اشتہار
Back to top button