بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کاعلاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے سلامتی کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button