بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف کل(بدھ) سے سعودی عرب کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔دورے پر جانے والے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار، اہم وفاقی وزراء اور سینئر عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وہ تجارت کو وسعت دینے کے طریقوں، اہم شعبوں میں شراکت داری اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔

ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور،مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کوبڑھانے اور دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر سفارتی روابط کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

اشتہار
Back to top button