
علاقائی
سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ملاقات
سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر عوامی مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، خاص طور پر محکمہ ہیلتھ میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو زیر بحث لایا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔