
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبد الستار خان، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ کے علاوہ محکمہ ایریگیشن،ریسکیو،فاریسٹ،سول ڈیفنس،ہائی وے،پبلک ہیلتھ،ایجوکیشن،پولیس،ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامرکو متعلقہ محکموں کے افسران نے حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے اپنا اپنا فلڈ کینٹی جینسی پلان پیش کیا۔
صدر اجلاس نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ فلڈ کی صورتحال میں تمام محکموں کے افسران الرٹ اور چوکس رہیں تمام آ لات فنکشنل رکھیں۔ سی او ایم سی خوشاب اور سی او ایم سی جوہرآباد کو نالوں کی صفائی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر ے گا۔ تمام محکموں کے افسران مل کر کام کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔