بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

"سرکاری اسکول، معیاری اسکول”؛ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے تحت اسکولوں میں مثالی تعلیمی ماحول کا فروغ

سرکاری سکول ،معیاری سکول۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، وزیرتعلیم پنجاب اور سیکرٹری تعلیم پنجاب کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی اسکولوں میں ایک مثالی تعلیمی ماحول فروغ پا رہا ہے۔ جس کی عوامی، سماجی ،تعلیمی اور ادبی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائی کی جا رہی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل میں ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی کی ای سی سی ای کی معیاری تعلیم کے لیے خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں "سرکاری اسکول، معیاری اسکول” کا نعرہ حقیقت بن رہا ہے۔

آفیسر موصوف تواتر سے تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں کے دورے کر کے نہ صرف ای سی سی ای رومز میں مہیا کردہ تعلیمی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں بلکہ اس حوالے سے متعلقہ اساتذہ کرام کی ضروری رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مزید ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں تاکہ کوالٹی آف ایجوکیشن کی مزید بہتری کے ساتھ ساتھ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کی جاسکے۔

اشتہار
Back to top button