بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

شہید کنسٹیبل ظفر اقبال پولیس ٹیلی مواصلات پنجاب ضلع خوشاب کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب کا اہتمام

انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے حکم جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب کی ہداہت پر شہید کنسٹیبل ظفر اقبال پولیس ٹیلی مواصلات پنجاب ضلع خوشاب کی رہائش گاہ پر ڈی ایس پی پولیس ٹیلی مواصلات سرگودھا ریجن نوید مرتضٰی کی سربراہی میں ریڈر اے.ایس.آئی عمران حیدر بلوچ آفیسر انچارج ڈسٹرکٹ خوشاب و پولیس ٹیلی کمیونیکیشن سٹاف خوشاب نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پرڈی ایس پی پولیس ٹیلی مواصلات سرگودھا ریجن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کو کبھی بھی بھولتی نہیں ھے۔ انہوں نے شہید کی بیوہ اور بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے کسی بھی قسم کے مسئلہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے شہید کے خاندان کی حوصلہ افزائی کی اور شہید کے فرزند اطہر بلال کوپنجاب پولیس گولڈ میڈل پیش کیا۔بعد از دعا تقریب اختتام کو پہنچی۔

اشتہار
Back to top button