
علاقائی
ضلع خوشاب کے سینیئر صحافی ارشد بھٹہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
ضلع خوشاب کے سینیئر صحافی ارشد بھٹہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، عوامی، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
واضح رہے کہ ضلع خوشاب کےسینیئر صحافی ارشد بھٹہ ان دنوں اپنی فیملی سمیت حجاز مقدس میں خوش قیام ہیں اور وہ مکہ پاک اور مدینہ پاک میں مقامات مقدسہ کی زیارات اور عبادات سے شرف یاب ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم سے سینیئر جرنلسٹ ارشد بھٹہ قبل ازیں بھی اپنی فیملی سمیت متعدد بار عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور اس مرتبہ بھی یہ خوش قسمت فیملی ماہ مقدس میں عمرہ کی سعادت سے شرف یاب ہورہی ہے۔