بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وادی سون کے گاوں انگہ کی ایک معتبر سیاسی شخصیت قاضی عزیزالرحمن مرحوم کو ہم سے بچھڑے دو سال ہوگئے

وادی سون کے گاوں انگہ کی ایک معتبر سیاسی شخصیت قاضی عزیزالرحمن مرحوم جن کو ہم سے بچھڑے دو سال ہو چکے۔ مرحوم ایک متحرک اور سماجی شخصیت تھے، جنہوں نے بطور چیئرمین یونین کونسل انگہ اپنی کمیونٹی کی خدمت میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وہ ایک نڈر، دیانتدار اور عوام دوست رہنما تھے، جن کا مقصد ہمیشہ اپنے علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود تھا۔ 2005ء سے 2023 ء تک انہوں نے وادی سون کی بلدیاتی سیاست میں ایک نمایاں کردار ادا کیا اور مقام پایا۔

وہ 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین یونین کونسل انگہ منتخب ہوئے، بطورچیئر مین یونین کونسل انہوں نے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی لی بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کی قیادت میں یونین کونسل انگہ میں بنیادی سہولیات کی بہتری، تعلیم و صحت کے فروغ، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے۔ وہ ہر خاص و عام کے لیے آسانی سے دستیاب ہوتے اور ہر کسی کے مسائل کو ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ انکو لوگ آج بھی اچھے الفاظ میں یاد رکھے ہوئے ہیں، ان کی سادگی، خلوص، اور خدمت کے جذبے کی بدولت انہیں عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل تھی۔

ان کی وفات سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے پُر کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کی شخصیت ایک مشعلِ راہ کے طور پر جانی جائے،15 مارچ ان کے یوم وفات پران کے صاحبزادے قاضی محمدعلی نے اپنے آبائی گاوں میں مرحوم کے ایصال کے لیے قرآن خوانی کااہتمام کیا۔

اشتہار
Back to top button