
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا سفاری پارک کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سفاری پارک کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللّٰہ اور فاریسٹ آفیسر کے علاوہ وائلڈ لائف کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے سفاری پارک میں صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈی ایف او کو ہدایت کی کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت سفاری پارک میں بھی پودے لگاۓ جائیں اور ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے غریب کا لونی جوہرآباد کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی خوشاب چوہدری ضیاء اللّٰہ بھی ہمراہ تھے۔