بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی

افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ بھجوادیا جو انہوں نے منظور کر لیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جارہی ہے اور  سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔

میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔گزشتہ روز سراج الدین حقانی نے صوبہ خوست کا دورہ کیا تھا اور جمعہ کی نماز ادا کی جہاں انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

اشتہار
Back to top button