بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ضلع خوشاب کے سٹیم مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

ضلع خوشاب کے سٹیم مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں کیا گیا۔

جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہء افتخار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب جناب فیض الحسن ملک نے بھی اس شاندار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل / ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سٹیم خوشاب ظہیر عباس بھٹی کی زیر نگرانی منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک سرفراز احمد اعوان بھی زینت محفل تھے۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے میڈم میمونہ اور ان کی پوری ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا۔

سی ای او ایجوکیشن خوشاب نے دیگر آفیسرز کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ دوران تقریب سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز جناب فیض الحسن ملک، ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی، ڈپٹی ڈی ای او ملکی قیصر عباس کھارا، میڈم میمونہ اور اے ای او ملک سرفراز احمد اعوان نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے شرکائے تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ان کی پوری ٹیم کی حسن کارکردگی کی خوب پذیرائی کی۔

سی ای او ایجوکیشن نے فوکل پرسن سٹیم ڈسٹرکٹ خوشاب ظہیر عباس بھٹی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیر نگرانی ان کی پوری ٹیم کی بھرپور محنت کے نتیجے میں اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب نے سٹیم مقابلوں میں پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس پر شرکائے تقریب نے خوب تالیاں بجا کر داد دی۔

ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے علم دوست ویژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ضلع بھر میں ہماری پوری ٹیم شعبہءتعلیم کے فروغ کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

قبل ازیں ادارہ ہذا میں آمد پر تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button