
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا تحصیل نورپورتھل کے دورہ کے موقع پر موضع کھائی خورد کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے تحصیل نورپورتھل کے دورہ کے موقع پر موضع کھائی خورد کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کھائی خورد کی مختلف گلیوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے متعلقہ افسران کا ہدایات جاری کیں کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام کو ٹائم فریم میں مکمل کریں۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے یونین کونسل روڈہ میں بچھائی جانے والی پی سی سی سلیبس کا وزٹ کیا ہے اور اس منصوبہ کا بھی بغور جائزہ لیا۔