بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیرِ صدارت ایگریکلچر کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیرِ صدارت ایگریکلچر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبد الماجد خان، واٹر منیجمنٹ کسان اتحاد کے صدر عصمت اللہ، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کسان کارڈ،ٹریکٹر سکیم،کینولا،سولر پلیٹ،ٹماٹر سبسڈی،کھاد سبسڈی کے علاوہ کاشت کی جانے والی فصلوں چاول، مکئی، کپاس ،گندم ،ٹماٹر اور دیگر پر تفصیلی بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسانوں کے لیے سکیموں اور سبسڈی سے کسان خوشحال ہو گا اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پروگراموں پر جاری کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔

اشتہار
Back to top button