
حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کےلیے بھرپوراقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر محمد قیوم خان
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کےلیے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور سرکاری سکولوں میں طلباء کو مفت درسی کتب کی فراہمی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خوشاب میں مفت درسی کتب کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے بطور چیف گیسٹ مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک قیصر عباس کھارا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ملک احمد خان اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفرازاحمد اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئ کسر اٹھا نہ رکھی جاءے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب نے نئے تعلیمی سال کے لیے اساتذہ کرام میں درسی کتب کی تقسیم کرکے باقاعدہ افتتاح بھی کیا اور مفت درسی کتب کی فراہمی کوحکومت پنجاب کا نہایت ہی احسن اقدام قرار دیا۔
قبل ازیں مہمانان گرامی کی آمد پر انچارج وئیر ہاوس محمد اکبر ساقی اور ان کی پوری ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔