
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدات ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدات ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان تحصیلدار، نائب تحصیلدار،افسران لینڈ ریکارڈسنٹر و دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھا۔ریونیو افسران نے اے ڈی سی (آر) کو ریو نیو واجبات کی ریکوری اور دیگر امور بارے بریفنگ دی۔اے ڈی سی (آر) عبدالستارخان نے کہا کہ ریونیو ریکوری کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں اور ریونیو کی ریکوری کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیو کی رہنمائی کریں۔اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔