بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہردلعزیز نوجوان صحافی مدثر عباس پاشا سرگودھا پریس کلب سپروائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر

ہردلعزیز نوجوان صحافی مدثر عباس پاشا سرگودھا پریس کلب سپروائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

مدثر عباس پاشا کو سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان کی طرف سے سرگودھا پریس کلب سپروائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کا نوٹیفکیشن عطا کیا گیا۔

واضح رہے کہ سرگودھا پریس کلب کے ممبر مدثر عباس پاشاہ کا شمار متحرک نوجوان صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ ایک عرصہ سے مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاوسز سے وابستہ ہیں۔

موصوف پروقار ،بردبار، ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں۔

یاد رہے کہ نوجوان صحافی مدثر عباس پاشا کی بطور چیئرمین پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ فورم اور بطور ممبر انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پنجاب بھی گرا نقدر خدمات ہیں ۔

اشتہار
Back to top button