بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے، حنیف عباسی

وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت اور معیشت کی بہتری کیلئے دن رات مصروف عمل ہے،پاکستان اور اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں کی سرکوبی کیلئے تمام طبقات کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ،پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔تاجر برادری میری فیملی ہے،1992 سے لیکر آج تک میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری،زاہد بختاوری ،عابد بختاوری اور بختاوری فیملی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،۔ اس پر وقار تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف،ضیاء اللہ شاہ،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ،صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی،چیئرمین فائونڈر گروپ طارق صادق،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزسہیل الطاف،کونسل ممبران عبدالرئوف عالم،خالد جاوید،خالد اقبال ملک،زبیر احمد ملک،اعجاز عباسی،سابق صدور شکیل منیر،سردار یاسر الیاس،صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز ملک شاہد غفور پراچہ، گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاصی محمد اکبر ،چیرمین جہلم چیمبر راجی طلعت محمود ،اسلام آباد کی مارکیٹوں کے صدور اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ فروری 2024 میں زرمبادلہ کے زخائر 4 بلین ڈالر تھے آج وہ 16 بلین ڈالر ہیں،اس وقت شرح سود 22 فیصد تھی آج 12 فیصد ہے انشاء اللہ آیندہ 6 ماہ میں یہ شرح سنگل ڈیجٹ میں آ جائیگی،اس سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچ جائینگی،ٹیکسٹائل،آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھ گئی ہیں،مہنگائی کی شرح کو 38 فیصد سے 1۰5تک لے آئے ہیں،اسلام آباد کو پہلی ٹرانسپورٹ دی ،یہ اعدادوشمار ہمارے نہیں بلکہ آزاد مانیٹرنگ اداروں کے ہیں،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،تاجر برادری ہمارا دست وبازو بن کر ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے میں ساتھ دے،ملک کا مستقبل روشن ہے،حکومت اور ادارے ملکی ترقی کے ایجنڈے پر یکسو ہیں،تاجر برادری کی مشاورت سے عوام اور کاروبار دوست بجٹ لائینگے،بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،ظفر بختاوری سمیت تمام بختاوری فیملی کا اس افطار ڈنر پر شکر گزار ہوں،ظفر بختاوری نے کہا کہ حنیف عباسی بزنس کمیونٹی کے نمائندے ہیں،ہمیشہ تاجروں کے حق میں موثر آواز اٹھائی،ایک شیر کی طرح کسی سیاسی وابستگی کی پروا نہ کرتے ہوئے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کا ساتھ دیا،ان کی تاریخ ہے کہ ہر برے اور مشکل وقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہیں،آج کی تقریب ان کی انہی محبتوں کا اعتراف ہے ،انشاء اللہ یہ اپنی خداداد صلاحیتوں سے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا کر ملک معیشت کو مستحکم کرینگے،ریلوے کے ادارے سے ملک کی قسمت بدلی جا سکتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے مثبت پالیسیوں کے ذریعے ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ احسن ظفر بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
حنیف عباسی کو وفاقی وزارت ملنا ہمارے لئے اعزازہے،امید کرتے ہیں جس طرح آپ نے میٹرو بس اور دیگر منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے ریلوے کو بھی خسارے سے نکال کر ملکی معیشت میں بہتری کا اہم زریعہ بنا دینگے،تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو دینا ہوگا،مارک اپ میں کمی،بزنس میں آسانی،امپورٹ ایکسپورٹ کی بہتری،ترسیلات زر میں اضافہ سے امید ہے 2025 معیشت کی مضبوطی کا سال ہو گا،بزنس کمیونٹی کو گزشتہ چند سال میں درپیش مشکلات کا ثمر جلد ملنے والا ہے،کاروبار تجارت ترقی کرینگے،آج ہم عہد کریں کہ سب سے پہلے پاکستان ہے،دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے لیکن ہماری فوج نے ہمیشہ اسے ناکام و نامراد کیا ہے،سب ملکر پاکستان کیخلاف منفی مہم کا مقابلہ کریں،سب ملکر پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں،ہماری دعوت پر اس تقریب میں شرکت کرنے پر سب کے شکر گزار ہیں،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بزنس کمیونٹی اور حکومت مل کر پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button