بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملکی معیشت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن

ملک کی معیشت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مختلف معاشی اشاریے اِس امر کا مظہر ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات 30.351 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔رواں سال میں برآمدات کا ہدف 32.34 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جو مضبوط معیشت کی علامت ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں۔ 2024 میں ترسیلات زر 28.782 ارب ڈالر تھیں اور اس سال ان کے35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سال 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری 2.346 ارب ڈالر رہی۔رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری 2.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔2023 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ تک یہ کم ہو کر 5.9 فیصدتک آگئی ہے۔ فروری میں مہنگائی کی شرح صرف 1.5 فیصد رہی جو معاشی استحکام کی علامت ہے۔سال 2022 میں حساباتِ جاریہ کا خسارہ 17.5 ارب ڈالر تھا جورواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 0.7 ارب ڈالر سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں 2023میں جمع شدہ رقم 7.035 ارب ڈالر تھی ۔جو اب بڑھ کر 9.564 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئی ہے جو بڑھ کر 16.05 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button