
قومی
پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑا ہے،چیئرمین سینیٹ
سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور حق خود ارادیت کے ان کے منصفانہ حق کی حمایت سے دستبردارنہیں ہوگا۔اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے اور بھارت اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق دے۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔