بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کو ملنے والی بیرونی سپورٹ اور فنڈنگ سے ہم واقف ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ انتہا پسندانہ نظریات، تشدد کی حمایت کرنے والی عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے قائم کرنے میں پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔پیرکو پارلیمان کے مشرکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ موجودہ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر سکیورٹی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے، دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، آج دہشت گردوں کو جو بیرونی سپورٹ اور فنڈنگ مل رہی ہے اس سے ہم سب واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ہم دوبارہ دہشت گردی کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 

صدر مملکت نے کہاکہ اپنی قوم اور بہادر مسلح افواج کے تعاون سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا، پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ عسکریت پسندی کی جڑیں محرومی اور عدم مساوات میں پائی جاتی ہیں، اس لئے دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور روزگار پیدا کرنا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button