بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہماری تنظیم کے ذمہ داران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے پر خلوص کوشش کر رہے ہیں، محبوب سلطان

پاکستان بزنس فورم فرانس کے میڈیا کوآرڈینیٹر سیٹھ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کے ذمہ داران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے پر خلوص کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر اوورسیز و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداران سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور میری وزارت اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button